Friday 18 April 2014

سورہ فاتحہ کے فضائل و کمالات

  
مشائخ نے لکھا ہے کہ اگر سورہ فاتحہ کو ایمان و یقین کے ساتھ پڑھا جائے تو ہر بیماری سے شفا ہوتی ہے‘اس سورہ کے 30 نام اور بھی مذکور ہوئے ہیں اور شاید قرآن حکیم کی یہی واحد سورہ ہے جو اتنے بہت سارے ناموں سے مشہور ہے سورہ فاتحہ‘ چونکہ اس سورہ سے قرآن حکیم کا افتتاح ہوتا ہے اس لیے یہ سورہ فاتحہ کہلاتی ہے۔ اس کا پورا نام ” فاتحہ الکتاب“ یعنی کتاب کا افتتاح کرنے والی سورہ ہے اس سورہ کو افضل القرآن کا نام بھی دیا گیا ہے اور یہ نام اس کی عظمت و رفعت پر دلالت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ احادیث میں بھی اس سورہ کے 30 نام اور بھی مذکور ہوئے ہیں اور شاید قرآن حکیم کی یہی واحد سورہ ہے جو اتنے بہت سارے ناموں سے مشہور ہے۔ اس کا ایک نام ام القرآن ہے۔ اسے ام القرآن اس لیے کہتے ہیں کہ یہ سورہ قرآن حکیم کے تمام مضامین کا نچوڑ ہے اور تمام روحانی عقائد کی بنیاد ہے۔ بعض علماءنے فرمایا ہے کہ سورہ فاتحہ متن ہے اور پورا قرآن اس متن کی شرح ہے۔ اس سورہ کو ”سورہ الشفا“ بھی کہا جاتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ سورہ مختلف بیماریوں کیلئے وجہ شفا ثابت ہوئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ایک مرتبہ کسی شخص کو سانپ نے کاٹ لیا۔ حضرت ابوسعید خدری نے سورہ فاتحہ پڑھ کر اس شخص پر دم کیا تو وہ ٹھیک ہوگیا۔ تفسیر بیضاوی میں ایک حدیث نقل کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سورہ فاتحہ تمام جسمانی بیماریوں کیلئے شفاءہے۔ اس سورہ کا ایک نام ”کافیہ“ بھی ہے۔ یہ سورہ ایک مومن کیلئے ہر اعتبار سے کافی ہے۔ یہ سورہ دوسروں کی محتاجی سے روکتی ہے۔ ایک بار آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر سورہ فاتحہ کو ترازو کے ایک پلڑے میں رکھ دیں اور بقیہ تمام قرآن فاتحہ کے علاوہ ترازو کے دوسرے پلڑے میں رکھدیں تو سورہ فاتحہ کا وزن سات قرآنوں کے برابر ہوگا۔ (تفسیر بیضاوی‘ تفسیر عزیزی) اس سورہ کا ایک نام ”کنز“ بھی ہے۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ یہ سورہ عرش الٰہی کے خصوصی خزانوں میں سے عطاءکی گئی ہے۔ صوفیاءسے منقول ہے کہ جو کچھ پہلی کتابوں میں تھا وہ سب کلام پاک میں موجود ہے اور جو کچھ قرآن حکیم میں ہے۔ اس کا خلاصہ سورہ فاتحہ میں ہے اور جو کچھ سورہ فاتحہ میں ہے اس کا خلاصہ بسم اللہ میں ہے۔ ایک روایت میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد نقل ہوا ہے کہ اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے اس جیسی سورہ نازل نہیں ہوئی نہ توریت میں نہ زبور میں نہ انجیل میں اور نہ بقیہ قرآن میں۔ (معارف القرآن) مشائخ نے لکھا ہے کہ اگر سورہ فاتحہ کو ایمان و یقین کے ساتھ پڑھا جائے تو ہر بیماری سے شفا ہوتی ہے۔ ایک واقعہ ذکر کرتا ہوں ۔ ایک مرتبہ دوران سفر گاڑی میں ایک عورت پے درپے قے کرتی جارہی تھی جس کی وجہ سے تمام مسافر بیزار ہورہے تھے اسی دوران میں سورہ فاتحہ کا ورد کثرت سے کرتا رہا اور اس عورت کی طرف منہ کرکے پھونک ماری۔ اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ میں نے جیسے ہی پھونک ماری سورہ فاتحہ کی برکت سے اس عورت کو مکمل شفاءنصیب ہوئی۔اگر کسی کی کوئی ایسی جائز مراد جو پوری نہ ہوتی ہو تو ہر نماز کے بعد مسجد میں سر رکھ کر (خواتین گھر میں ) سورہ فاتحہ اس طریقے سے پڑھیں جب اِیَّاکَ نَعبُدُوَاِیَّاکَ نَستَعِینُ پر پہنچے تو اس کا21 مرتبہ تکرار کرے پھر سورہ فاتحہ مکمل کرکے سجدہ سے سر اٹھائے اور اللہ تعالیٰ سے اپنی حاجت کیلئے دعا مانگے ۔ اللہ تعالیٰ اس کی ہر جائز دلی مراد بہت جلد پوری کردیں گے۔

شاہ نصیرالدین چراغ کے وظائف


ہر ماہ کسی ایک بزرگ کی زندگی کے آزمودہ روحانی نچوڑ آپ عبقری میں پڑھیں مرادیں پوری ہونگی نماز فجر کی سنتو ں کے بعد اور فرضوں سے پہلے 41 بار سورئہ فاتحہ ہر بار بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ساتھ پڑھی جائے۔ اول اور آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اس کے بعد جو بھی دعا مانگی جائے۔ اگر 40دن تک کی جائے تو الجھی ہوئی حاجتیں سلجھ جاتی ہیں۔ اولا د نرینہ کے لیے جو والدین اولاد نرینہ کی نعمت سے محروم ہوں وہ روزانہ 101 دفعہ سورة الکوثر پڑھیں انشاءاللہ عنقریب اللہ تعالیٰ اولاد کی نعمت سے نوازیں گے اور یہ انتہائی مجرب عمل ہے توجہ اور دھیان سے عمل کریں۔ کا روبار کی تر قی کے لیے روزگار کے سلسلے میں پریشان حضرات اور کاروبار شروع کرنے والے حضرات اس آیت ” لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوَاتِ وَالاَرضِ اِنَّ اللّٰہَ ھُوَ الغَنِیُّ الحَمِیدُ “ کوکثرت سے پڑھیں۔(سورئہ لقمان ، پا رہ نمبر 21 آیت نمبر 26) اولا د کی شادی کے لیے جو حضرات اپنے بچوں کے رشتوں کے سلسلے میں پریشان ہوں اور مایوس ہوچکے ہوں۔ اس آیت ”وَھُوَ الَّذِی خَلَقَ مِنَ المَائِ بَشَرًا فَجَعَلَہُ نَسَبًا وَصِھرً ا ط وَکَانَ رَبُّکَ قَدِیرًا o کوکثرت سے پڑھیں۔(پا رہ نمبر 19 ،سورئہ الفرقان، آیت نمبر 54 ) جھوٹے مقدموں سے نجات کے لیے اگر کوئی جھوٹے مقدمے میں پھنس گیا ہویا کسی نے کسی پر جھوٹی تہمت لگائی ہو یا کسی کی عزت پر کوئی حرف آیا ہو وہ اس وظیفہ کو اٹھتے بیٹھتے کثرت سے پڑھے۔ ان شاءاللہ اسے مکمل کامیابی و کامرانی حاصل ہوگی ” وَ یُحِقُّ اللّٰہُ الحَقَّ بِکَلِمٰتِہ وَلَو کَرِہَ المُجرِمُو نَ “ کوکثرت سے پڑھیں۔ (پارہ نمبر 12 سورئہ یو نس ، آیت نمبر82 ) دنیا اور آخر ت کے امور کی کفا لت دنیا کی معاشی تنگی اور گھریلو جھگڑوں سے مایوس اور پریشان حضرات کے لیے لا جو اب وظیفہ۔ ایک صاحب گھر کے جھگڑوں اور معاشی تنگی اور رزق کے معاملے میں پریشان تھے انہوں نے بتایا کہ اللہ نے میرے تمام مسائل حل کردئیے اور گھر میں سکون و آرام آگیا وہ وظیفہ یہ ہے۔ ” حَسبِیَ اللّٰہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ عَلَیہِ تَوَکَّلتُ وَھُوَ رَبُّ العَرشِ العَظِیمِ“ صبح و شام 7 مر تبہ پڑھیں۔ رزق غیبی کا لا جواب عمل حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو شخص ہردن مومن مرد اور عورتوں کے لیے 25 یا 27 مرتبہ مغفرت کی دعا کرے گا تو وہ ان مستجاب الدعوات لوگوں میں سے ہوگا جن کی وجہ سے زمین والوں کو رزق دیا جاتا ہے۔ راحت و سکون کیلئے گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر سورئہ یسیٰن پڑھی جائے۔ ہر ” مُبِین “ پر رک کر ہر بار بسم اللہ کے ساتھ (بِسمِ الحَمدُ لِلّٰہِ ) سات بار سورئہ فاتحہ پڑھی جائے۔ سورئہ یسیٰن ختم کرنے کے بعد گیارہ بار درود شریف پڑھا جائے۔ اس کے بعد اپنی حاجت براری کی دعامانگی جائے۔ یہ تلاوت ہر روز جاری رکھی جائے جب تک دل میں اپنی حاجت کے بارے میں سکون اور اطمینان پیدا نہیں ہوجاتا۔ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر اعوذ بااللہ اور بسم اللہ کے بعد سورئہ فاتحہ پڑھنا شروع کردے۔ ” جب اِیَّاکَ نَعبُدُوَ اِیَّاکَ نَستَعِینُ “ پر پہنچے تو دہرائے ”اس آیت کو اللہ تعالیٰ کے ننانوے ناموں کے ساتھ اسی طرح دہرائے اِیَّاکَ نَعبُدُوَ اِیَّاکَ نَستَعِینُ یَااَللّٰہُ یَارَحمٰنُ “ اِیَّاکَ نَعبُدُوَ اِیَّاکَ نَستَعِینُ یَااَللّٰہُ یَارَحِیمُ “ اسی طرح ننانوے نام پورے کرلے اور اس کے بعد سورئہ فاتحہ کا با قی حصہ پورا کرے۔ یہ گردان اسی طور پر کرے کہ جب اِیَّاکَ نَعبُدُوَ“ کہے تو انتہا ئی خشوع کے ساتھ سجدہ میں چلا جائے جب ” اِیَّاکَ نَستَعِینُ “ کہے تو اٹھ کر فقیروں کی طر ح دامن پھیلا کر دل کی گہرائیوں سے الفاظ کہے کہ آپ پر رقت طاری ہوجائے۔ تمام مصیبتوں سے نجات کیلئے 28 پارے میں سورئہ الحشر کا تیسرا رکوع آیت نمبر 18 سے لے کر سورئہ کے آخر تک یعنی آیت نمبر 24 تک اس طر ح پڑھیں اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پھر اعوذ بااللہ اور بسم اللہ کے ساتھ تیسرا رکوع سورئہ الحشر کا پڑھنا شروع کریں۔ آیت نمبر 21 میں جب ان الفاظ پر پہنچے تو یہاں پر رک جائے۔ تو”لَو اَنزَلنَا ھٰذَا القُراٰنَ عَلٰی جَبَلٍ لَرَاَیتَہُ خَاشِعًا مُتَصَدِّعًا مِّن خَشیَةِ اللّٰہِ “ ترجمہ: اگرہم اس قرآن کو کسی پہاڑ پر نازل کرتے تو اس کو دیکھتا کہ خشیت سے دب جاتا اور پھٹ جاتا۔ ان الفاظ کو پڑھنے کے بعد اپنی مشکل یا مصیبت کو تصور میں لائے۔اور انتہائی خلوص سے اللہ تعالیٰ کے حضور التجا کرے کہ میری مشکل یا مصیبت ہی میرے لیے ایک پہاڑ ہے اور اپنی قدرت سے قرآن حکیم کی اس تلاوت کے صدقے اس پہاڑ کو میرے لیے ریزہ ریزہ کر دے یہ دعا کرنے کے بعد آگے پڑھنا جاری رکھے۔ آخری آیات نمبر 24 میں جب ان مذکورہ الفاظ پر پہنچے تو انہیں پڑھ کر رک جائے۔

Thursday 17 April 2014

سورت فاتحہ کا خاص عمل

اگر کوئی سخت مشکل پیش آئے یا کوئی ایسی حاجت آپڑے جو کسی طرح حل نہ ہو سکتی ہو یا فتوحات ظاہری و باطنی کی طلب ہو یا تسخیر خلائق کا اشتیاق ہو تو سورئہ فاتحہ کو بطریق ذیل پڑھیں۔ اکیس دن کا عمل ہے۔ انشاءاللہ انہی دنوں کے اندر اندرآپکی حاجت یا مشکل حل ہو جائے گی۔ کئی بار کا مجرب المجرب عمل ہے کریںاور فائدہ اٹھائیں۔ ترکیب یہ ہے کہ پاک و صاف ہو کر عشاءکی نماز ادا کریں۔ جمعہ کے دن سے اس عمل کو شروع کریں۔ نماز فریضہ عشاءسے فارغ ہونے کے بعد 14 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ پھر دو رکعت نماز قضائے حاجت ادا کریں۔ پھر چودہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر سورئہ فاتحہ کی مقررہ تعداد جو نیچے لکھی گئی ہے معہ ہر بار بسم اللہ کے پوری کریں۔ پھر 14مرتبہ درود شریف پڑھ کر اٹھ بیٹھیں۔ ہدایات یہ ہیں کہ وقت اور جگہ اور لباس کا ایک ہی ہونا ضروری ہے۔ دوسری شرط یہ ہے کہ اگر دوران وظیفہ میں کہیں غلطی ہو جائے یا تعداد کا شبہ ہو جائے تو عمل چھوڑ کر وظیفہ دوبارہ اگلے جمعہ سے شروع کریں۔ دوران عمل میں کسی سے بات چیت نہ کریں، نہ ہی اشارہ سے کام لیں۔ بالکل تنہائی میں عمل کریں۔ تعداد حسب ذیل ہے: جمعہ1مرتبہ، ہفتہ30مرتبہ، اتوار8 مرتبہ، سوموار 40مرتبہ، منگل4 مرتبہ، بدھ 5مرتبہ، جمعرات 200مرتبہ، جمعہ 2مرتبہ، ہفتہ 70مرتبہ، اتوار 10مرتبہ، سوموار 50مرتبہ، منگل20مرتبہ، بدھ6 مرتبہ، جمعرات 60مرتبہ، جمعہ400مرتبہ، ہفتہ 90 مرتبہ، اتوار 9مرتبہ، سوموار100مرتبہ، منگل 700مرتبہ، بدھ 1000مرتبہ، جمعرات 800مرتبہ۔ بحوالہ ”کالی دنیا، کالاجادو، وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات“ مشکلات، لاعلاج بیماریوں اور کالے جادو کے ڈسے اس کتاب کا مطالعہ کریں۔